ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باگل کوٹ کے کیرور میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے کے بعد پر تشدد جھڑپ؛ ، 18 گرفتار

باگل کوٹ کے کیرور میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے کے بعد پر تشدد جھڑپ؛ ، 18 گرفتار

Thu, 07 Jul 2022 22:12:17    S.O. News Service

باگل کوٹ،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ضلع کے کیرور ٹاؤن میں چھیڑ چھاڑ کے ایک معاملے کے بعد دو فرقوں کے رمیان ہوئے تشدد کے بعد   متاثرہ کیرور ٹاون میں امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں اور  حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔  باگل کوٹ کے ایس پی  جئے پرکاش نے بتایا کہ  چہارشنبہ کی شام کو بادامی  تعلقہ کے  کیرور میں  چھیڑ خانی کو لے کر  ہوئے تصادم میں دو بھائیوں سمیت  چار لوگ زخمی ہوگئے تھے  بعد میں آگ زنی  اور توڑ پھوڑ شروع ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں شہر کے بازار کا اہم حصہ  بند کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ  تصادم کے بعد  18  افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید 15  افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کے سلسلہ میں 4کیسس درج کئے گئے ہیں ۔  ایس پی جئے پرکاش  نے    عوام الناس  سے درخواست کی کہ وہ سوشیل میڈیا ہینڈلس پر اشتعال انگیز پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کریں۔ 

پتہ  چلا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں  داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  تشدد میں ایک موٹرسیکل اور ایک ہاتھ گاڑی کو جلادیا گیا جبکہ 6 بائیکس کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انڈین ریزرو بٹالین کے 5 دستوں کو نظم وضبط کی برقراری کے لئے ٹاؤن میں تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی شب تک امتناعی احکام نافذ کردیا ہے ۔


Share: